قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں غیر ظاہر شدہ آمدن اور اثاثوں کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں زیادہ جائیداد خریدنے کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے میں زیادہ رقم یا آمدن ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ غیر ظاہر شدہ آمدن اور اثاثوں کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد غیر ظاہر شدہ رقم سے خریدنے پر پابندی ہوگی۔ ایک کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد خریدنے کے لیے انکم ٹیکس گوشواروں میں آمدنی ظاہر کرنا ہوگی۔راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ملک میں پراپرٹی کی 97 فیصد سے زائد ٹرانزیکشنز ایک کروڑ روپے سے کم ہیں، ہمارا ہدف 2.5 فیصد طبقہ ہے جو زیادہ مالیت کی پراپرٹی ٹرانزیکشن کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اس مقصد کے لیے ایک ایپ بھی تیار کر رہا ہے، ایپ میں جائیداد خریدنے والے کا انکم ٹیکس ریٹرن ڈیٹا آویزاں ہوگا۔چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت کم قیمت ہے، ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی ظاہر کردہ آمدنی سے پلاٹ خرید سکتے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت کم قیمت ہے، ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی ظاہر کردہ آمدنی سے پلاٹ خرید سکتے ہیں۔راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ 25 سال تک کے بچے اپنے والد کے انکم ٹیکس گوشواروں کی بنیاد پر پلاٹ یا جائیداد خرید سکیں گے، غیر ظاہر شدہ آمدنی والے یا انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر غیر ظاہر شدہ رقم اور دولت رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جا رہی ہے، سال 2023-24 میں 1.695 لاکھ سے زیادہ جائیداد کے لین دین ہوئے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 93.7 فیصد پراپرٹی ٹرانزیکشنز کی مالیت 50 لاکھ روپے سے کم تھی۔ دوسری جانب پاکستان میں 10 ارب سے زائد کے اثاثے ظاہر کرنے والوں کی تعداد 12 ہے۔اجلاس کے دوران عارف حبیب نے کہا کہ پراپرٹی سیکٹر میں 5 کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کے حوالے سے کوئی انکوائری نہ کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسے ایک سال کے لیے اجازت دی جاتی ہے تو اس سے پراپرٹی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر رجسٹریشن ہوگی اور پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (جمعرات) کو اسلام آباد میں…
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان کے لیے ٹھنڈی، مثبت…
پاکستان میں تین ملکی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ذرائع…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیجنے سے متعلق ایک…
امریکی وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ حماس سے ہمدردی…
واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم ہوا۔غیر ملکی…