انکم ٹیکس ختم کریں گے، دوسری قوموں پر ٹیکس لگا کر اپنے لوگوں کو امیر بنائیں گے، ٹرمپ کے بیان نے سب کو حیران کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکم ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ایک انقلابی منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد امریکی شہریوں کی مالی حالت کو بہتر بنانا اور ملکی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔ یہ اعلان کانگریس کے ریپبلکن ارکان کی ایک کانفرنس میں کیا گیا، جہاں ٹرمپ نے کہا کہ وہ انکم ٹیکس کو ختم کرکے اور دوسرے ممالک سے درآمدات پر بھاری محصولات عائد کرکے امریکہ کو ایک بار پھر دنیا کی طاقتور ترین معیشت بنانا چاہتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو اس ‘نظام’ کی طرف لوٹنا چاہیے جس نے ہمیں ماضی میں امیر اور طاقتور بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 1870 سے 1913 تک جب انکم ٹیکس کا نظام موجود نہیں تھا اس وقت امریکی معیشت اپنے عروج پر تھی اور ملک کی آمدنی کا بڑا حصہ درآمدی محصولات سے آتا تھا۔انہوں نے مزید کہا،دوسرے ممالک کو مالا مال کرنے کے لیے اپنے شہریوں پر ٹیکس لگانے کے بجائے، ہم اپنے ہی شہریوں کو مالا مال کرنے کے لیے بیرونی ممالک پر محصولات اور ٹیکس عائد کریں گے۔ اس مقصد کے لیے، ہم تمام ٹیکسز، ڈیوٹیز اور لیویز کی وصولی کے لیے ایکسٹرنل ریونیو سروس قائم کر رہے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی رقم ہوگی۔تاہم اقتصادی ماہرین کے مطابق درآمدی اشیا پر بھاری محصولات مہنگائی میں اضافہ کر سکتے ہیں، کیونکہ درآمدی اشیا کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ یہ منصوبہ قرضوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ انکم ٹیکس کے خاتمے سے فوری طور پر حکومتی آمدنی میں کمی آئے گی۔ عالمی تجارتی نظام تناؤ کا شکار ہو سکتا ہے، کیونکہ دوسرے ممالک امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کر سکتے ہیں۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

تحریک انصاف نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکو مسترد کردیا:بیرسٹر گوہرخان

چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان تحریک انصاف کو…

8 hours ago

ملک میں شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی

ملک میں شعبان 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے…

8 hours ago

پیکا ترمیمی بل! کئی نامی گرامی صحافیوں کے رسوا ہونے کا امکان

تحریر۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید اس کالم کے چند باقاعدہ قاری حیران ہیں۔ سمجھ نہیں پارہے کہ میں…

13 hours ago

شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ

وزارت داخلہ نے شہزاد اکبر اور فرح شہزاد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ذرائع کے…

13 hours ago

علی امین گنڈاپور کا منشیات کے عادی افراد کی بحالی صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے حکم دیا ہے کہ منشیات کے خاتمے…

13 hours ago

مصنوعی ذہانت نے انسانی مدد کے بغیر ریڈ لائن کو عبور کرلیا ہے، محققین کا انکشاف

محققین نے انکشاف کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ایک جدید نظام نے انسانی مدد…

13 hours ago