گزشتہ 6 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے 8 بین الاقوامی روٹس کو بحال کیا گیا۔طیاروں کی کمی کے باعث قومی ایئرلائن کے 7 روٹس پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات سے گزشتہ 6 ماہ میں پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال ہوئے۔اسلام آباد سے پیرس جانے والے ایک روٹ پر IASA نے پابندی لگا دی تھی۔ اسلام آباد سے پیرس روٹ 4 سال 5 ماہ بعد بحال کر دیا گیا۔تربت تا العین روٹ 5 ماہ بعد بحال کر دیا گیا جبکہ تربت سے العین دو طرفہ پروازوں کے لیے اے ٹی آر طیارہ چلایا جا رہا ہے۔ گوادر تا مسقط روٹ بھی 13 ماہ بعد بحال کر دیا گیا۔ دو طرفہ پروازوں کے لیے گودر تا مسقط روٹ پر اے ٹی آر طیارہ چلایا جا رہا ہے۔کوئٹہ تا جدہ روٹ 3 سال 4 ماہ بعد بحال کر دیا گیا۔ کوئٹہ سے جدہ کے لیے دو طرفہ پروازوں کے لیے ٹی آر طیارے چلائے جارہے ہیں اور فیصل آباد سے جدہ کا روٹ بھی 3 سال 4 ماہ بعد بحال کردیا گیا۔ .فیصل آباد تا مدینہ روٹ 3 سال 4 ماہ بعد بحال کر دیا گیا۔ فیصل آباد مدینہ روٹ پر دو طرفہ پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ لاہور کویت روٹ پر 7 ماہ بعد پروازیں بحال کر دی گئی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے
امریکی مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے
راجہ علی اصغر پی ایم ایل ن کوونٹری چیئرمین، راجہ مبارک کیانی وائس پریزیڈنٹ مقرر، کمیونٹی میں خوشی کی لہر ، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ۔
لندن سے نیویارک کا سفر محض ساڑھے 3 گھنٹے میں طے کرنے والا طیارہ ساؤنڈ بیرئیر توڑنے میں کامیاب
مسلم لیگ ن برطانیہ نے کوونٹری کے انتظامی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عبدالرشید کیانی نظر انداز، کوونٹری کمیونٹی سراپا احتجاج
دنیا کا جدید ترین امریکی جنگی طیارہ ایف 35 تباہ
یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت گر گئی
پی ٹی آئی کی فضل الرحمان سے ملاقات، جے یو آئی ف کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت
ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی کے پی کو عہدوں سے ہٹادیا گیا