اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ہری پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، مذاکرات میں شامل نہ ہونے کی وجہ 9 مئی اور 26 نومبر کو کمیشن کی تشکیل نہیں تھی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پر چھاپہ مارا گیا۔خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ عمر ایوب کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کے پی کی صدارت سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو صدر بنائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں تاہم پی ٹی آئی حکام اس کی تردید کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان تحریک انصاف کو…
ملک میں شعبان 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے…
تحریر۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید اس کالم کے چند باقاعدہ قاری حیران ہیں۔ سمجھ نہیں پارہے کہ میں…
وزارت داخلہ نے شہزاد اکبر اور فرح شہزاد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ذرائع کے…
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے حکم دیا ہے کہ منشیات کے خاتمے…
محققین نے انکشاف کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ایک جدید نظام نے انسانی مدد…