پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دی۔پاکستان تحریک انصاف کا وفد ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا، پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اخونزادہ حسین شامل تھے۔دونوں جماعتوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے وفد نے بانی تحریک انصاف کی ہدایت پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کیے ہیں، اسد قیصر نے گزشتہ ہفتے امیر جے یو آئی سے ٹیلی فون پر ملاقات طے کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں