پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے توشہ خانہ 2 کیس کے ٹرائل کو غیر قانونی قرار دے دیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج ہمارے وکلا توشہ خانہ 2 کیس کو خارج کرنے گئے، یہ غیر قانونی ٹرائل ہے جو جیل میں چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیس صرف اس لیے زیر سماعت ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کو جیل سے باہر نہ جانے دیا جائے، اب نئے ججز تعینات کر کے مقدمات ان کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو جیل سے نکالنے کا ارادہ نہیں، اس لیے جھوٹے مقدمات چل رہے ہیں، توشہ خانہ 2 میں بھی انہیں سزا دینے کی جلدی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جج بہت جلد پی ٹی آئی کے بانی کو سزا دیں گے، اب نئے ججز تعینات کر کے مقدمات ان کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ یہ 26ویں ترمیم کا پہلا نتیجہ ہے، انصاف دینے کی کوشش کرنے والے ججوں کو سائیڈ لائن کر دیا جاتا ہے، حالات بہتر نہیں ہوں گے، دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں تین ملکی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ذرائع…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیجنے سے متعلق ایک…
امریکی وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ حماس سے ہمدردی…
واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم ہوا۔غیر ملکی…
کوونٹری۔ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے اپنی پارٹی کو مضبوط…
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے پی ای سی اے ترمیمی بل 2025 پر…