راجہ علی اصغر پی ایم ایل ن کوونٹری چیئرمین، راجہ مبارک کیانی وائس پریزیڈنٹ مقرر، کمیونٹی میں خوشی کی لہر ، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ۔

کوونٹری۔ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے اپنی پارٹی کو مضبوط اور فعال کرنے کے لیے کوونٹری میں اپنے عہدے داران کا اعلان کر کے انکے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کوونٹری کے سابقہ صدر راجہ علی اصغر کو انکی پارٹی خدمات دیکھتے ہوئے ان کو پارٹی کا چیئرمین جبکہ مقبول سیاسی و سماجی راہنما راجہ مبارک کیانی کو پارٹی کا وائس پریزیڈنٹ مقرر کیا گیا ہے ۔
اس نوٹیفکیشن کی خبر کوونٹری کمیونٹی میں جنگل کی اگ کی طرح پھیل گئی، پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ان کا کہنا ہے کہ راجہ علی اصغر اور راجہ مبارک کیانی پارٹی کے بہت پرانے کارکن ہیں، ان کا پارٹی خدمات کے حوالے سے ہمیشہ کلیدی کلیدی کردار رہا ہے۔ اصل میں ان کو پارٹی کے بڑے عہدے دے کر ان کی خدمات کی قدر کی ہے۔ کل سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
راجہ علی اصغر اور راجہ مبارک کیانی نے انمول نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہم اپنی اعلیٰ قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم جیسے ادنیٰ کارکنوں پر اعتماد کرتے ہوئے اتنی بڑی زمہ داریاں دی ہیں۔ انشاء اللہ ہم کوونٹری میں پارٹی کو فعال کرنے میں اپنی پوری کوشش کریں گے۔ لوگ جانتے ہیں پاکستان مسلم لیگ جب بھی اقتدار میں آئ ہے ملک نے ترقی کی ہے۔ انشاء اللہ میاں نواز شریف کی زیرِ قیادت ، مریم نواز اور میاں شہباز شریف ملک کو آئندہ پانچ سالوں میں ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں