امریکی مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے

واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد دریائے پوٹومیک میں گر گیا جس کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔یہ حادثہ دریائے پوٹومیک کے رن وے کے قریب پیش آیا۔ امریکن ایئرلائنز کی پرواز یو ایل 5432 وکیٹا، کنساس سے واشنگٹن پہنچی تھی۔ فلائٹ 5342 میں 60 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔حادثے کے بعد ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فضائی حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ انہیں فضائی حادثے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی ہے، صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، دستیاب ہوتے ہی مزید تفصیلات فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں