امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیجنے سے متعلق ایک اہم قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔اس قانون کے تحت امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کو گرفتار کرنا، حراست میں لینا اور زبردستی ملک بدر کرنا آسان ہو جائے گا۔لکن ریلی ایکٹ” کے نام سے مشہور اس بل کو ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں کی حمایت حاصل تھی۔ اس کی منظوری کے بعد صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون سے امریکی عوام کی حفاظت میں اضافہ ہوگا اور سینکڑوں امریکی جانیں بچیں گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیکن ریلی ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرنا، حراست میں لینا اور ملک بدر کرنا آسان ہو گیا ہے۔صدر ٹرمپ کے دوسرے دور میں قانون بننے والا یہ پہلا قانون ہے۔وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والوں نے خود جرم کیا ہے۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے میں رکھنے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجرموں کے لیے گوانتاناموبے میں 30 ہزار بستر ہیں۔
ملک میں شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی
علی امین گنڈاپور کا منشیات کے عادی افراد کی بحالی صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
سوئیڈن: قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص فائرنگ سے ہلاک
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوت
وزیراعظم شہبازشریف آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے
امریکی مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے
راجہ علی اصغر پی ایم ایل ن کوونٹری چیئرمین، راجہ مبارک کیانی وائس پریزیڈنٹ مقرر، کمیونٹی میں خوشی کی لہر ، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ۔
لندن سے نیویارک کا سفر محض ساڑھے 3 گھنٹے میں طے کرنے والا طیارہ ساؤنڈ بیرئیر توڑنے میں کامیاب
مسلم لیگ ن برطانیہ نے کوونٹری کے انتظامی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عبدالرشید کیانی نظر انداز، کوونٹری کمیونٹی سراپا احتجاج
دنیا کا جدید ترین امریکی جنگی طیارہ ایف 35 تباہ