پاکستان میں تین ملکی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سفیان مقیم، عبداللہ شفیق اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ صعیم ایوب مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل، فخر زمان، عامر جمال اور خوشدل شاہ کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 15 رکنی قومی اسکواڈ میں محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، طیب طاہر، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان آغا، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ابرار احمد شامل ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ابتدائی مشاورت مکمل کر لی تھی تاہم اسکواڈ کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے نامزد اسکواڈ میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔آئی سی سی قوانین کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ 11 فروری تک حتمی سکواڈ کا اعلان کرنے کا مجاز ہو گا جس کے بعد سکواڈ میں تبدیلی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت درکار ہو گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان تحریک انصاف کو…
ملک میں شعبان 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے…
تحریر۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید اس کالم کے چند باقاعدہ قاری حیران ہیں۔ سمجھ نہیں پارہے کہ میں…
وزارت داخلہ نے شہزاد اکبر اور فرح شہزاد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ذرائع کے…
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے حکم دیا ہے کہ منشیات کے خاتمے…
محققین نے انکشاف کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ایک جدید نظام نے انسانی مدد…