ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان چین پاکستان دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان چین پاکستان تعلقات سے متعلق منفی سوالات کو مسترد کرتا ہے، دونوں ممالک کی دوستی جتنی پرانی ہے اتنی ہی مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، پاکستان غزہ میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے جب کہ پاکستان اور قطر کے درمیان سیاسی مذاکرات 5 فروری کو دوحہ میں ہوں گے۔دوحہ میں پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔ .شفقت علی خان نے کہا کہ ہم سوڈان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہم سوڈان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ کہ کشتی حادثے کے حوالے سے مراکش میں تحقیقات جاری ہیں، مراکشی کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں کو واپس لایا جا رہا ہے۔
ملک میں شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی
علی امین گنڈاپور کا منشیات کے عادی افراد کی بحالی صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
سوئیڈن: قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص فائرنگ سے ہلاک
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوت
وزیراعظم شہبازشریف آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے
امریکی مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے
راجہ علی اصغر پی ایم ایل ن کوونٹری چیئرمین، راجہ مبارک کیانی وائس پریزیڈنٹ مقرر، کمیونٹی میں خوشی کی لہر ، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ۔
لندن سے نیویارک کا سفر محض ساڑھے 3 گھنٹے میں طے کرنے والا طیارہ ساؤنڈ بیرئیر توڑنے میں کامیاب
مسلم لیگ ن برطانیہ نے کوونٹری کے انتظامی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عبدالرشید کیانی نظر انداز، کوونٹری کمیونٹی سراپا احتجاج
دنیا کا جدید ترین امریکی جنگی طیارہ ایف 35 تباہ