ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا اپنی جرسی نمبر 18 سے گہرا تعلق ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے جب سے بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں کھیلنا شروع کیا ہے تب سے وہ 18 نمبر کی جرسی پہن رہے ہیں اور اب وہ ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں بھی 18 نمبر کی جرسی پہن رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹر نے ابتدا میں اپنی جرسی کے لیے 18 نمبر کا انتخاب نہیں کیا تھا لیکن بعد میں اس نمبر نے ان کی زندگی میں خاص اہمیت حاصل کر لی۔رپورٹ کے مطابق جب ویرات کوہلی کے والد کا انتقال ہوا تو وہ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کرناٹک کے خلاف دہلی کا میچ کھیل رہے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹر نے اپنے والد کی موت کے غم کے باوجود اگلے دن اپنا میچ کھیلا۔رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنے ریسٹورنٹ سمیت دیگر کاروباروں کے ناموں میں 18 ویں نمبر کو شامل کیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹرز کی نظر میں 18 نمبر اس قدر اہم ہے کہ انہوں نے اپنی گاڑیوں کے لیے خصوصی نمبر پلیٹس بنا رکھی ہیں۔ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ویرات کوہلی نے بھی 18 اگست 2008 کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان تحریک انصاف کو…
ملک میں شعبان 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے…
تحریر۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید اس کالم کے چند باقاعدہ قاری حیران ہیں۔ سمجھ نہیں پارہے کہ میں…
وزارت داخلہ نے شہزاد اکبر اور فرح شہزاد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ذرائع کے…
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے حکم دیا ہے کہ منشیات کے خاتمے…
محققین نے انکشاف کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ایک جدید نظام نے انسانی مدد…