پاکستانی نژاد آسٹریلین اوپنر عثمان خواجہ کی پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری، اہم ریکارڈ بھی نام کر لیا

پاکستانی نژاد آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے پہلی بار کسی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی اور کچھ اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ عثمان خواجہ سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز ہیں۔ ڈبل سنچری بنائی۔عثمان خواجہ سے پہلے سابق آسٹریلوی مارک ٹیلر، گریگ چیپل، ڈین جونز، میتھیو ہیڈن اور جیسن گلیسپی ایشیا میں ڈبل سنچریاں بنا چکے ہیں، وہ ایشیا میں ڈبل سنچری بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کے پہلے روز کپتان اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے آسٹریلوی بلے باز بن گئے۔ میچ کے دوسرے دن سٹیو سمتھ 141 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں