وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، انہیں آکر بیٹھنے دیں، ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم خلوص نیت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم نے پی ٹی آئی سے نیک نیتی سے مذاکرات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں، پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا گیا، کھلے دل سے ان کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے۔شہباز شریف نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب ضرور پورا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں