سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون عراقی نژاد سلوان صباح مومیکا کو سویڈن کے شہر Södertalje میں ان کے اپارٹمنٹ میں مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلوان صباح مومیکا کو مبینہ طور پر بدھ کی رات گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا تاہم پولیس نے آج اس واقعے کی تصدیق کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے اس 38 سالہ ملعون شخص کی موت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی اس شخص کو قتل کرنے کی اصل وجہ معلوم ہوسکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں بھی اس شخص کی موت کی خبر سامنے آئی تھی تاہم ناروے کی حکومت نے اس وقت اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ متعدد بار قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے سلوان مومیکا کا تعلق عراق کے صوبے موصل کے ضلع الحمدانیہ سے تھا۔سلوان نے سویڈن میں پناہ لینے سے پہلے عراقی شہر نینویٰ میں ایک ملیشیا کی قیادت بھی کی تھی، جو عراق کو فراڈ سمیت متعدد الزامات میں مطلوب تھا۔سلوان کئی سال قبل سویڈن فرار ہو گیا تھا اور عراقی حکومت نے باضابطہ طور پر سویڈش حکومت سے اس کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان تحریک انصاف کو…
ملک میں شعبان 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے…
تحریر۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید اس کالم کے چند باقاعدہ قاری حیران ہیں۔ سمجھ نہیں پارہے کہ میں…
وزارت داخلہ نے شہزاد اکبر اور فرح شہزاد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ذرائع کے…
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے حکم دیا ہے کہ منشیات کے خاتمے…
محققین نے انکشاف کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ایک جدید نظام نے انسانی مدد…