معروف بھارتی وکیل ماجد میمن نے انکشاف کیا ہے کہ جج کی سری دیوی کو دیکھنے کی خواہش کے باعث انہیں ذاتی طور پر عدالت میں طلب کیا گیا تھا۔ایک حالیہ انٹرویو میں وکیل ماجد میمن نے آنجہانی مقبول اداکارہ سری دیوی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے عروج کے دنوں میں سری دیوی کو ایک کیس کے سلسلے میں عدالت میں طلب کیا گیا تھا اور جج انہیں ذاتی طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔ماجد میمن جو کئی مشہور فلمی شخصیات کے قانونی مقدمات میں وکیل رہ چکے ہیں، انکشاف کیا کہ سری دیوی جب عدالت میں پیش ہوئیں تو ہجوم بے قابو تھا۔.واضح رہے کہ مجید میمن نے اپنی کتاب میں بھارتی پروڈیوسر بھرت شاہ کے کیس سمیت دیگر مشہور کیسز کا بھی ذکر کیا ہے۔ اس کیس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان بطور گواہ پیش ہوئے اور اپنے بیانات بدلے۔تاہم، ماجد میمن نے وضاحت کی کہ انہیں ان ستاروں کے نام لینے میں کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ وہ صرف کیس کے اصل حقائق پیش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ماجد میمن کا فلمی دنیا سے گہرا تعلق رہا ہے اور اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے دلیپ کمار، سنیل دت اور مہیش بھٹ جیسے بڑے ناموں سے اپنی ملاقاتیں بھی یاد کیں۔
ملک میں شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی
علی امین گنڈاپور کا منشیات کے عادی افراد کی بحالی صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
سوئیڈن: قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص فائرنگ سے ہلاک
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوت
وزیراعظم شہبازشریف آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے
امریکی مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے
راجہ علی اصغر پی ایم ایل ن کوونٹری چیئرمین، راجہ مبارک کیانی وائس پریزیڈنٹ مقرر، کمیونٹی میں خوشی کی لہر ، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ۔
لندن سے نیویارک کا سفر محض ساڑھے 3 گھنٹے میں طے کرنے والا طیارہ ساؤنڈ بیرئیر توڑنے میں کامیاب
مسلم لیگ ن برطانیہ نے کوونٹری کے انتظامی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عبدالرشید کیانی نظر انداز، کوونٹری کمیونٹی سراپا احتجاج
دنیا کا جدید ترین امریکی جنگی طیارہ ایف 35 تباہ