وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے حکم دیا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کا گھیراؤ کیا جائے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد منشیات کا اجلاس ہوا جس میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو ہیلتھ کارڈ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے والے پولیس افسران کو برطرف کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے 15 روز میں خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے اجلاس میں کہا کہ اضلاع سے منشیات کے عادی افراد کو بھی پشاور کے بحالی مراکز میں لایا جائے گا، جیلوں میں قید منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور میں ہیروئن بنانے والی 3 فیکٹریاں بند کر دی گئی ہیں، جب کہ خیبر، مہمند، صوابی اور مانسہرہ میں پوست کی فصل تلف کر دی گئی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 2024 میں 2 ارب روپے مالیت کی 1141 کلوگرام منشیات جلائی گئیں، جون 2024 سے اب تک 2952 کلو گرام چرس، 105 کلو ہیروئن، 157 کلو افیون، 37 کلو آئس اور 248 لیٹر شراب پکڑی گئی۔
ملک میں شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی
علی امین گنڈاپور کا منشیات کے عادی افراد کی بحالی صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
سوئیڈن: قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص فائرنگ سے ہلاک
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوت
وزیراعظم شہبازشریف آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے
امریکی مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے
راجہ علی اصغر پی ایم ایل ن کوونٹری چیئرمین، راجہ مبارک کیانی وائس پریزیڈنٹ مقرر، کمیونٹی میں خوشی کی لہر ، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ۔
لندن سے نیویارک کا سفر محض ساڑھے 3 گھنٹے میں طے کرنے والا طیارہ ساؤنڈ بیرئیر توڑنے میں کامیاب
مسلم لیگ ن برطانیہ نے کوونٹری کے انتظامی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عبدالرشید کیانی نظر انداز، کوونٹری کمیونٹی سراپا احتجاج
دنیا کا جدید ترین امریکی جنگی طیارہ ایف 35 تباہ