سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیار

پی ایس ایل ڈرافٹ میں نظر انداز کیے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔. پہلے ایڈیشن میں بھارت کی چیمپئن نے پاکستان چیمپئن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان چیمپئنز نے سرفراز احمد کو شامل کرنے کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیا۔ مراسلے میں سرفراز احمد کو کپتان، لیڈر اور لیجنڈ کا خطاب دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں