خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت افغانستان سے مذاکرات کے لیے ٹی او آر تیار کر رہی ہے، ٹی او آر منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجے جائیں گے، خوارج سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، قواعد و ضوابط کی منظوری کے بعد مذاکرات ہوں گے۔ قواعد و ضوابط، وفد کی افغانستان روانگی، یہ مذاکرات افغانستان میں جاری بدامنی کے خاتمے کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کریں گے۔ خطہ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفد افغانستان جائے گا جس میں قبائلی عمائدین، مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہوں گے۔ وفد کو بھیجنے کا مقصد قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم کرنا ہے۔واضح رہے کہ یرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرم میں امن قائم ہو گیا ہے، بنکر گرائے جا رہے ہیں، مورچوں کو ختم کر دیا جائے گا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم میں امن کے قیام کے بعد فریقین خود اسلحہ حوالے کرنے کا طریقہ کار طے کریں گے اور جلد طریقہ کار حکومت کو پیش کریں گے۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنتوں میں موجود بیکٹیریا دماغی…
ناسا کی خلا باز سنیتا ولیمز نے خلا میں کل 62 گھنٹے چہل قدمی کر…
ایف بی آر نے گزشتہ ماہ (دسمبر 2024) میں تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس…
اداکارہ شویتا، بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی بہن راکھی اور اداکار پلکت سمراٹ کی…
معروف گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے رواں سال شادی کے سوال پر…
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگ گیا، اہم…