امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن فضائی حادثے کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹھہرایا۔وائٹ ہاؤس میں ایک تقریر میں، ٹرمپ نے بغیر ثبوت فراہم کیے، دعویٰ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کی بھرتیاں اس حادثے کے لیے ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے ہیلی کاپٹر کے عملے اور کنٹرول ٹاور کے اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حادثے کو روکا جا سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ طیارہ اپنے روٹ پر تھا، ہیلی کاپٹر سیدھا طیارے کی طرف آیا، کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر سے طیارہ دیکھنے کا کہنے کے بجائے ہنگامی اقدامات کیوں نہیں پوچھے۔ پینٹاگون نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ نے ایلون مسک سے اختلافات کے باعث ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا تھا اور حادثے کے وقت ایف اے اے میں چیف اور ڈپٹی چیف سمیت آٹھ اہم عہدے خالی تھے۔
برطانوی اداکارہ میریان فیتھ فل 78 سال کی عمر میں چل بسیں
ٹرمپ نے فضائی حادثے کا ذمہ دار بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹہرا دیا
امریکا طیارہ حادثہ، جاں بحق افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت سفارتی تعلقات اور قانونی پیچیدگیوں سے بخوبی آگاہ ہے
خیبرپختونخوا حکومت کا افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے کا فیصلہ
برطانیہ: اپریل سے پانی کے بلوں میں بڑا اضافہ ہوگا
ملک میں شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی
علی امین گنڈاپور کا منشیات کے عادی افراد کی بحالی صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
سوئیڈن: قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص فائرنگ سے ہلاک
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوت