پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا پہلا سیشن، مثبت رجحان، انڈیکس 113823 پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے سیشن میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔پہلے سیشن میں شیئر مارکیٹ کا 100 انڈیکس 617 پوائنٹس اضافے کے بعد 113 ہزار 823 پر بند ہوا۔انڈیکس بھی آج اب تک کے کاروبار کے دوران 1 لاکھ 15 ہزار 71 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 113 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں