صدر ٹرمپ کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس، تحقیقات کا آغاز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ پر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ڈی سی ایریا میں رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارے اور آرمی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم میں کوئی زندہ نہیں بچا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم ہر اس قیمتی جان پر غمگین ہیں جو اچانک ہم سے چھین لی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، اور یہ کہ امریکی فوج اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اس وقت حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ “ہم یہ جان لیں گے کہ یہ تباہی کیسے ہوئی اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسا دوبارہ کبھی نہ ہو۔”

انمول اردو نیوز

Recent Posts

لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک وہیکل بس سروس کا…

59 minutes ago

اپر کرم: فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی

ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر سعید…

1 hour ago

آنتوں کے بیکٹیریا ذہنی صحت کو متاثر کرتے ہیں: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنتوں میں موجود بیکٹیریا دماغی…

2 hours ago

امریکی خاتون نے خلا میں سب سے زیادہ چہل قدمی کا ریکارڈ بنا ڈالا

ناسا کی خلا باز سنیتا ولیمز نے خلا میں کل 62 گھنٹے چہل قدمی کر…

2 hours ago

ایف بی آر نے دسمبر میں تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا

ایف بی آر نے گزشتہ ماہ (دسمبر 2024) میں تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس…

3 hours ago

سلمان خان کی راکھی بہن ٹریفک حادثے کا شکار،ہسپتال منتقل

اداکارہ شویتا، بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی بہن راکھی اور اداکار پلکت سمراٹ کی…

3 hours ago