آنتوں کے بیکٹیریا ذہنی صحت کو متاثر کرتے ہیں: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنتوں میں موجود بیکٹیریا دماغی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی آنتوں میں موجود کھربوں بیکٹیریا، فنگس اور دیگر مائیکرو آرگنزم نہ صرف ہمارے ہاضمے اور مدافعتی نظام کے لیے اہم ہیں بلکہ یہ ہماری ذہنی صحت اور سوچنے کے انداز کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔آئرلینڈ کے یونیورسٹی کالج کارک کے نیورو سائنٹسٹ جان کرین کے مطابق انسانی جسم میں موجود یہ جرثومے نہ صرف غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ دماغی صحت اور رویے پر بھی اہم اثرات مرتب کرتے ہیں۔حالیہ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ یہ گٹ مائکرو بائیوٹا ذہنی امراض جیسے ڈپریشن، بے چینی اور شیزوفرینیا کے علاج میں مدد کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں