لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک وہیکل بس سروس کا افتتاح کر دیا، بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کر دیا، مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس میں سواری کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔الیکٹرک بس میں 30 سیٹیں ہوں گی، 80 مسافروں کی گنجائش ہوگی، بس میں ریمپ اور سیٹیں خصوصی افراد کے لیے مختص ہوں گی۔پہلی بار، بس کے مسافروں کی حفاظت کے لیے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے، مکمل طور پر الیکٹرک بس کے لیے نو چارجنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جو 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکیں گے۔مسافروں کی سہولت کے لیے بس میں روٹ ڈسپلے بھی ہوگا، الیکٹرک بس میں خواتین کے لیے الگ فی میل سیکشن ہوگا، ہراساں کرنے کے واقعات کو روکنے کے لیے کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔لاہور کے سب سے بڑے اور طویل ترین 21 کلومیٹر روٹ پر 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، ای بس سروس ریلوے سٹیشن سے گرین ٹاؤن براستہ کوئنز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ، کیمپس برج اور اچھر نہرسے شروع کی جائے گی۔لاہور کی پہلی ای بس سروس سے روزانہ 17 ہزار مسافر سفر کر سکیں گے۔ ریلوے اسٹیشن سے گرین ٹاؤن روٹ تک ای وی بس سروس فروری کے وسط میں باضابطہ طور پر شروع کی جائے گی۔ بس آجائے گی۔الیکٹرک بس کے لیے مخصوص ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی، بس ٹریکنگ ممکن ہوگی، بس کا کرایہ ڈیجیٹل والیٹ کے ذریعے ادا کیا جائے گا، ڈیجیٹل کارڈ، یونیورسل ٹرانسپورٹ کارڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں