حکومت کے کفایت شعاری کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔کفایت شعاری کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اور وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی فنانس کمیٹیوں کی سفارشات پر اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے سفارشات کی منظوری کے بعد اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا اور ہر رکن کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔ موجودہ مہینے. قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا، وہ اب بھی 2 لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ وصول کریں گے۔ سپیکر آفس کے مطابق فنانس کمیٹی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کر سکتی۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی ڈیڑھ لاکھ اور 38 ہزار ماہانہ تنخواہ دیگر الاؤنسز کے طور پر وصول کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے فنانس کمیٹی میں تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جس پر فنانس کمیٹی نے اپنی سفارشات سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائی تھیں جنہیں سپیکر نے حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوا دیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا
لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
اپر کرم: فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی
صدر ٹرمپ کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس، تحقیقات کا آغاز
لاہور ایئر پورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری
سندھ میں عام تعطیل کا اعلان
برطانوی اداکارہ میریان فیتھ فل 78 سال کی عمر میں چل بسیں
ٹرمپ نے فضائی حادثے کا ذمہ دار بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹہرا دیا
امریکا طیارہ حادثہ، جاں بحق افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت سفارتی تعلقات اور قانونی پیچیدگیوں سے بخوبی آگاہ ہے