چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ میں فخر زمان کے ساتھ اوپنر کا نام سامنے آگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم فخر زمان کے ساتھ پاکستان کی اننگز کا آغاز کریں گے۔عاقب جاوید اور کوچز نے بابر اعظم کو بطور اوپنر کھیلنے پر آمادہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے بابر اعظم سے کئی ملاقاتیں کیں، بابر اعظم کو کریز پر زیادہ وقت اور اوورز کھیلنے کا مشن دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا اور یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔ بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل اور طیب طاہر شامل ہیں۔فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا (نائب کپتان) جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان اور اسپنر ابرار احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں فاسٹ بولرز ہارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔
کچھ خواتین کانوں میں بھاری بالیاں پہننا پسند کرتی ہیں لیکن وہ اس کے نقصانات…
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کو…
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ نئے اداکار باصلاحیت…
بالی ووڈ کے بھائی جان اور سپر اسٹار اداکار سلمان خان نے اپنی زندگی کے…
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گزشتہ تین ہفتوں سے لگی خوفناک آگ…
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ پوری قوم مخالف گردی کے…