عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے 40 ناموں پر غور کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے کسی اور ہائی کورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے خلاف صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خطوط لکھے تھے۔خط میں ججز نے کہا کہ کسی اور ہائی کورٹ سے کسی جج کو لایا جائے اور نہ ہی چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین سینئر ججوں میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس بنایا جائے۔عدالتی ذرائع کے مطابق خط کی کاپی صدر پاکستان، چیف جسٹس سمیت سندھ ہائی کورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھجوائی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائی کورٹ سے جج لانے کے لیے بامعنی مشاورت ضروری ہے، دوسری ہائی کورٹ سے جج لانے کے لیے وجوہات بھی بتانا ضروری ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے مقابلے میں دو لاکھ کیس زیر التواء ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمات۔ کس طرح سنیارٹی جاری کر سکتے ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں