وائٹ ہاؤس آنیوالی امریکی خاتون صحافی کے لباس پر تنقید

ایک امریکی خاتون صحافی کو وائٹ ہاؤس کی نمائندہ کے طور پر اپنے پہلے ہی دن لباس کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ نٹالی ونٹرز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی نمائندہ کے طور پر آج ان کا پہلا دن ہے۔نٹالی ونٹرز نے جیسے ہی اپنی تصاویر پوسٹ کیں، اگلے ہی لمحے ان تصاویر نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی، جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔امریکی صحافی کو ان کے لباس اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ اچھا لباس نہیں پہن سکتی، یہ ہائی اسکول نہیں ہے۔
بعد ازاں نیٹلی ونٹرز نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ معاف کیجئے گا؟ چند پاگل نفرت کرنے والوں نے کہا کہ انہیں میرا سویٹر پسند نہیں آیا اور یہ کہانی بن گئی؟ اور تم نے مجھ سے جواب کے لیے کچھ نہیں پوچھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں