امریکا نے ٹیرف لگایا تو زبردست جواب دینگے، کینیڈا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے محصولات عائد کیے تو کینیڈا فوری اور زبردستی جواب دے گا۔سٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے لیکن ایسے اقدام پر فوری ردعمل دیں گے۔یاد رہے کہ امریکی حکومت نے میکسیکو، کینیڈا اور چین پر ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکم فروری سے بڑے تجارتی شراکت داروں کینیڈا، میکسیکو اور چین پر محصولات عائد کریں گےوائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا کو برآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اور چین سے امریکا بھیجی جانے والی اشیا پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں