سابق کپتان شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی میں اپنے نئے گھر سے اپنے شوہر کا نام ہٹا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے دبئی میں ولا کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے جب کہ فنشنگ ٹچز کیے جا رہے ہیں جس کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گھر میں منتقل ہو جائیں گی۔نیہ مرزا طویل عرصے سے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور یو اے ای کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلق قائم ہو گیا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار دبئی اور حیدرآباد میں دو ٹینس اکیڈمیاں چلاتی ہیں جب کہ ٹی وی نشریات میں سونی اسپورٹس نیٹ ورک سے وابستہ رہنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے رواں ماہ آسٹریلین اوپن 2025 کی کوریج پر بھی کام کیا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 14 سال بعد 2024 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی، ان کے ہاں 2017 میں بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی۔ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر سے شادی کے بعد دبئی آگئیں اور وہاں سے اپنی اکیڈمی چلا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے کر 6 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے تھے۔
کچھ خواتین کانوں میں بھاری بالیاں پہننا پسند کرتی ہیں لیکن وہ اس کے نقصانات…
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کو…
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ نئے اداکار باصلاحیت…
بالی ووڈ کے بھائی جان اور سپر اسٹار اداکار سلمان خان نے اپنی زندگی کے…
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گزشتہ تین ہفتوں سے لگی خوفناک آگ…
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ پوری قوم مخالف گردی کے…