قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پی ای سی اے ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے ایکٹ کو ووٹ دیا۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے خلاف پورے پنجاب میں مقدمات درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھانے والوں پر سختی نہ کی جائے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دے رہی، عالیہ حمزہ نے جلسے کی اجازت لینے کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دے دی ہے۔
کچھ خواتین کانوں میں بھاری بالیاں پہننا پسند کرتی ہیں لیکن وہ اس کے نقصانات…
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کو…
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ نئے اداکار باصلاحیت…
بالی ووڈ کے بھائی جان اور سپر اسٹار اداکار سلمان خان نے اپنی زندگی کے…
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گزشتہ تین ہفتوں سے لگی خوفناک آگ…
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ پوری قوم مخالف گردی کے…