قلات میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 18 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ فورسز نے مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اس دوران ایف سی بلوچستان کے 18 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگوچر آپریشن میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے بلوچستان کے 18 جوان بھی شہید ہوئےقلات میں سیکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش، 6 دہشت گرد ہلاک، 7 بہادر جوان شہید31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تیزی سے متحرک کیا گیا جس نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قلات کے علاقے منگوچر میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بلوچستان کے استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں دہشت گردی کے واقعے میں سیکیورٹی فورسز کے 18 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر اور وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔صدر آصف زرداری نے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں