لاس اینجلس میں تین ہفتوں بعد خوفناک آگ پر قابو پالیا گیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گزشتہ تین ہفتوں سے لگی خوفناک آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ کیلیفورنیا کے فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ نے 37 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ اور 10 ہزار سے زائد مکانات کو جلا دیا ہے جس سے کم از کم 30 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔آگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ 250 سے 275 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔ 7 جنوری کو آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی کے باعث یہ خطرناک صورتحال پیدا ہوئی ہے۔لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے کہا کہ بحالی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ افراد جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں