ن لیگ کا برطانیہ بھر میں تنظیم سازی کا آغاز، تمام پرانے عہدیداران کی جگہ نئے کارکنان کو اہم عہدے دیے گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے برطانیہ بھر میں تنظیم سازی کا کام شروع کر دیا ہے جس کا آغاز لندن سے ہوا اور تمام پرانے عہدیداران کی جگہ نئے کارکنان کو اہم عہدے دیے گئے۔دوسرے مرحلے میں ملک کے شہر میں بھی تنظیم سازی کا آغاز کر دیا گیا، جہاں مسلم لیگ سے دیرینہ تعلق رکھنے والے اور رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں رہنے والے چوہدری محمد علی کو صدر بنایا گیا ہے، جب کہ محمد سعید احمد کرمانی کو وائس چیئرمین بنایا گیا ہے۔جو پہلے پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے تھے اور اب مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں۔چوہدری محمد ریاض کو سرپرست اعلیٰ اور عامر خان کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا۔نومنتخب عہدیداران نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارا مقصد پارٹی کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک اور اداروں کی حفاظت، اپنے اداروں کا نام اور مقام بلند کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں