ٹرمپ نے پھر سے کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس صورت میں کینیڈا کو بہتر فوجی تحفظ حاصل ہوگا اور اس پر کوئی محصول نہیں ہوگا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کو کسی چیز کی ضرورت نہیں، ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کے لیے سینکڑوں ارب ڈالر کیوں دیتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اب سمجھداری سے چلایا جا رہا ہے جس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدی مصنوعات پر بھاری ٹیکس لگا کر تجارتی جنگ شروع کر دی ہے۔صدر ٹرمپ نے منگل سے تین ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے میکسیکو اور زیادہ تر کینیڈا کی درآمدات پر 25 فیصد اور چین سے آنے والی اشیاء پر 10 فیصد محصولات عائد کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں