وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرم میں امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، حکومت امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کرم میں چند مقامات پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے، شرپسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے تاکہ مسئلے کو جڑ سے ختم کیا جاسکے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جرگے نے مسائل حل کیے ہیں، بہت سے چیلنجز ہیں تاہم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کرما سو سال سے زیادہ پرانا مسئلہ ہے جو وقتاً فوقتاً پیدا ہوتا رہا ہے۔علی امین گنڈا پور نے یہ بھی بتایا کہ کرم میں راشن کی چار بڑی کھیپیں پہنچائی گئی ہیں۔
صدر مملکت آصف زرداری کل 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
برطانوی یونیورسٹی کے 4 طلباء المناک حادثے میں جاں بحق
کوونٹری میں پولیس کا آپریشن، 3 افراد گرفتار
سندھ: رواں سال کی پہلی پولیو مہم آج سے شروع
کُرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے: علی امین گنڈاپور
چین امریکا تجارتی جنگ پاکستان کو فائدہ دیگی ؟
ن لیگ کا برطانیہ بھر میں تنظیم سازی کا آغاز، تمام پرانے عہدیداران کی جگہ نئے کارکنان کو اہم عہدے دیے گئے
وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
یونان کے جزیرے پر 4.6 شدت کا زلزلہ
ملتان میں ایل پی جی ٹینکر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی۔