سپریم کورٹ: 3نئے ججز جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس اطہر من اللہ،اور جسٹس شاہد وحید نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 3نئے ججز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے ، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی ہے، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس اطہر من اللہ،اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں، حلف برداری کی تقریب میں وکلاء، لاء افسران، ججز، اور عدالتی افسران و عملہ نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد تین نئے ججز آنے کے بعد پندرہ ہوگئی ہے اور سپریم کورٹ میں تاحال مزید دو ججز کی نشستیں خالی ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

7 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

7 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

13 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

13 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

13 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

13 hours ago