سندھ میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے ترجمان کے مطابق مہم میں سندھ کے 16 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں چلائی جارہی ہے جس میں 81 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے پنجاب کے 36 اضلاع میں شروع ہوگی۔ترجمان کے مطابق پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کے لیے 21 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال پولیو کے 73 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے 22 کیسز کا تعلق سندھ سے تھا۔دوسری جانب سرگودھا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔سی او ہیلتھ ڈاکٹر سائرہ صفدر کے مطابق 20,000 سے زائد خانہ بدوش بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 7,900,000 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے 4 ہزار 522 کارکنوں پر مشتمل 3 ہزار 331 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔سی او ہیلتھ کے مطابق پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے 1100 سے زائد پولیس اہلکار ان کے ہمراہ ہوں گے۔
برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر یورپی یونین کے تمام 27 رہنماؤں کے ساتھ یورپی…
برطانوی سیاسی جماعت ریفارم یوکے کی مقبولیت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔برطانوی…
تحریر ۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید سلطانی کا واحد مقصد رعایا کو پنجابی محاورے والی ’نتھ‘ ڈال کررکھنا…
مسک نے ایلون مسک کی ٹیم کو یو ایس ایڈ ہیڈکوارٹر میں محفوظ مقامات تک…
اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میزان سسپنشن کی فراہمی اور فروخت پر پابندی عائد…
صدر آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر کل چین روانہ ہوں گے، انہیں…