کوونٹری میں پولیس کا آپریشن، 3 افراد گرفتار

برطانیہ کی ویسٹ مڈلینڈ کاؤنٹی کے شہر کوونٹری کے مختلف علاقوں میں سنگین سرگرمیوں اور تشدد کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔وردی اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے واروکشائر ریٹیل پارک، ایئرپورٹ ریٹیل پارک، گالا گھر ریٹیل پارک اور کوونٹری کے دیگر علاقوں میں گشت کیا۔ اس کے علاوہ ایک دکان سے چوری کے الزام میں ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا کہ یہ ایک خصوصی آپریشن تھا، جو ہر علاقے میں اعلیٰ ترجیحی امور کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ افسران عوام کا اعتماد پیدا کرنے اور کاروباری مالکان کے ساتھ مل کر ایک سازگار ماحول پیدا کرنے اور جرائم سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں