صدر مملکت آصف زرداری کل 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

صدر آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر کل چین روانہ ہوں گے، انہیں ان کے چینی ہم منصب نے دعوت دی تھی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کل سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، انہیں ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے چین آنے کی دعوت دی تھی۔اس دورے کے دوران صدر چینی ہم منصب اور وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔۔ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری دیگر سینئر چینی رہنماؤں اور قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دورہ چین کے دوران سی پیک پر بات چیت کی جائے گی، انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات ہوگی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین کثیرالجہتی فورمز پر دوطرفہ تعاون پر بات کریں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی خصوصی دعوت آصف علی زرداری کو چین کے شہر ہیلونگ جیانگ ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، یہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح پر تبادلوں کی روایت کو خود کرتا ہے

انمول اردو نیوز

Recent Posts

یورپ کا دفاع: برطانوی وزیراعظم یورپی یونین کے رہنماؤں سے بات چیت کیلئے تیار

برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر یورپی یونین کے تمام 27 رہنماؤں کے ساتھ یورپی…

9 hours ago

برطانوی سیاسی جماعت ریفارم یو کے کی مقبولیت میں حیرت انگیز اضافہ

برطانوی سیاسی جماعت ریفارم یوکے کی مقبولیت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔برطانوی…

13 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین نئے ججوں کی تعیناتی

تحریر ۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید سلطانی کا واحد مقصد رعایا کو پنجابی محاورے والی ’نتھ‘ ڈال کررکھنا…

14 hours ago

ایلون مسک نے ”یو ایس ایڈ“ کو مجرم تنظیم قرار دے دیا

مسک نے ایلون مسک کی ٹیم کو یو ایس ایڈ ہیڈکوارٹر میں محفوظ مقامات تک…

14 hours ago

خبردار ! شہری اس اینٹی بائیوٹک دواکا استعمال ہرگز نہ کریں!

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میزان سسپنشن کی فراہمی اور فروخت پر پابندی عائد…

14 hours ago

برطانوی یونیورسٹی کے 4 طلباء المناک حادثے میں جاں بحق

برطانیہ کی ایسیکس یونیورسٹی کے 4 طلباء المناک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔گزشتہ ہفتے کولچسٹر…

15 hours ago