یورپ کا دفاع: برطانوی وزیراعظم یورپی یونین کے رہنماؤں سے بات چیت کیلئے تیار

برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر یورپی یونین کے تمام 27 رہنماؤں کے ساتھ یورپی دفاع پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔تاہم، یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان ماہی گیری کے حقوق پر جاری تنازعہ کو حل کرنے کی ضرورت کی وجہ سے ممکنہ سیکورٹی ڈیل کے پیچیدہ ہونے کا امکان ہے۔سر کیئر اسٹارمر کو ماہی گیری کے حقوق کے مسائل پر یورپی یونین کے ساتھ دفاعی اور سلامتی کے معاہدے میں ممکنہ رکاوٹوں کا سامنا ہے۔برطانوی وزیر اعظم یورپی یونین کے 27 سربراہان مملکت اور حکومت کے ساتھ ایک اہم عشائیہ کے لیے برسلز جائیں گے اور یورپی یونین اور برطانیہ کے دفاع پر بات چیت کریں گے، یہ موضوع روس کے یوکرین پر حملے کے بعد شدید تشویش کا باعث ہے۔یہ دعوت یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کی طرف سے EU-UK سربراہی اجلاس سے پہلے سامنے آئی ہے۔وزیر اعظم سٹارمر نے اتوار کے روز کہا کہ سنگل مارکیٹ، کسٹم یونین اور آزادانہ نقل و حرکت میں دوبارہ شامل ہونا ایک سرخ لکیر ہے، لیکن سکیورٹی تعاون اور ہموار کسٹم انتظامات پر معاہدہ برطانیہ کے لیے ترجیح ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں