ٹویٹر کی پالیسی میں تبدیلی: ٹویٹرپر”بلیوٹک”لینا ہے توقیمت بھی دینا ہوگی. ایلون مسک

ٹویٹرپر”بلیوٹک”لینا ہے توقیمت بھی دینا ہوگی،ایلون مسک نے ٹویٹر کی پالیسی میں تبدیلی کردی ہے ، اب “بلیوٹک” والے صارفین کو ماہانہ 8ڈالر یعنی (17 سو سے زائد پاکستانی روپے) ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

ٹوئٹر کا انتظام سنبھالنے کے بعد ایلون مسک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں جس طرح ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو کمپنی سے باہر نکال دیا گیا اس کے علاوہ مختلف رپورٹس کے مطابق ملازمین کی چھانٹی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر کے وہ صارفین جن کے اکاؤنٹ ویری فائیڈ ہیں ان کے حوالے سے بھی پالیسی میں تبدیلی لانے پر کام کررہے تھے تاہم اب ایلون مسک نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ ٹوئٹر کے ویری فائیڈ اکاؤنٹ والے صارفین کو 8 ڈالر ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

ایلون مسک کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بلو ٹک کا نشان ہونےکا موجودہ نظام فضول ہے، نیا منصوبہ ٹوئٹرکو مواد تخلیق کرنے والوں کو دینے کے لیے آمدنی کا سلسلہ بنے گا۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

3 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

3 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

9 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

9 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

9 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

9 hours ago