امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ کے قیام کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے اور امریکی محکمہ خزانہ سے فنڈ بنانے کو کہا۔اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں کینیڈا، میکسیکو کے بعد چین سے بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پاناما کینال میں زیادہ دیر تک حصہ نہیں لے سکتا، پاناما کینال پر چین سے ڈیل کی جائے گی، ہم ڈیل نہ کرسکے تو چین کے ٹیرف بڑھ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس ایڈ ایک اچھا آئیڈیا ہے لیکن اس میں بائیں بازو کی انتہا پسندی ہے، یوکرین کو بتانا ہے کہ ان کے پاس قیمتی نایاب زمینیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یوکرین وہ زمینیں ہمیں دے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک سے باہمی دلچسپی کے معاملات پر کوئی اختلاف نہیں، ایلون مسک ہماری مرضی کے بغیر کچھ نہیں کریں گے، مسک کو تنازعات والے علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔غزہ کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ میرے پاس اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ غزہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ کے قیام کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے اور امریکی محکمہ خزانہ کو یہ فنڈ بنانے کا حکم دیا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما کے جشن منانے کے خاص انداز کا راز…
فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستانی کھلاڑی کی شرکت یقینی ہوگئی۔پاکستانی فٹبالر حارث…
اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش مکمل طور…
صدر آصف علی زرداری چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر آج (منگل) 4…
وزیراعظم کے مشیر برائے عوامی و سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے…