انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 95 پیسے کا ہو گیا

آج انٹربینک ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 95 پیسے ہوگیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 4 پیسے پر تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروبار آج بھی منفی ہے۔اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔اس کمی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 424 پوائنٹس پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں