پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس میں 320 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروبار آج بھی منفی ہے۔اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔اس کمی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 424 پوائنٹس پر آگیا۔آج کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 649 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 112,745 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 20 ارب روپے سے زائد مالیت کے 40 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ مارکیٹ کیپیٹل 120 ارب روپے کی کمی سے 13 ہزار 933 ارب روپے رہ گیا۔دوسری جانب آج انٹر بینک ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 95 پیسے ہوگیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پرینٹر بینک میں ڈالر 279.4 پیسے پر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں