بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آئندہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات 13 فروری کو متوقع ہے، ان کی امریکی کارپوریٹ رہنماؤں اور کمیونٹی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نریندر مودی 12 فروری کی شام واشنگٹن پہنچیں گے اور وہ 14 فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنما کے درمیان 27 جنوری کو ٹیلی فونک رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں