علیحدہ گھر میں رہنے کی وجہ سے طلاق کا تناسب بڑھ رہا ہے: منیب بٹ

پاکستانی اداکار منیب بٹ نے معاشرے میں طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان کی مختلف وجوہات بتا دیں۔اداکار منیب بٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر بات کی۔اداکار نے کہا کہ بہت سے لوگ شادی کرکے الگ گھر میں رہنا چاہتے ہیں، اس کا نقصان یہ ہے کہ میاں بیوی دونوں الگ گھر سے ہیں اس لیے ان کے درمیان مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔منیب بٹ نے کہا کہ والدین کے ساتھ رہنے کا فائدہ یہ ہے کہ میاں بیوی میں اختلاف ہو تو والدین سمجھاتے ہیں اور ثالث کا کردار ادا کرتے ہیں جس سے معاملات حل ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ اکیلے رہ رہے ہیں تو دونوں کو سمجھانے والا کوئی نہیں ہے، پھر ثالثی کرنے والا کوئی نہیں ہے، جو مسئلہ کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں