ایشوریا اور ابھیشیک کی بیٹی سے متعلق جھوٹی خبروں پر گوگل کو قانونی نوٹس جاری

دنیا کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن نے اپنی صحت کے بارے میں غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آرادھیا بچن کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مختلف ویب سائٹس کی جانب سے اپنے بارے میں پھیلائے گئے جھوٹے دعووں اور ویڈیوز کو ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست عدالت کے پہلے حکم کے بعد دائر کی گئی تھی، جس میں گوگل اور دیگر یوٹیوب چینلز سمیت تفریحی ویب سائٹس کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ آرادھیا بچن سے متعلق تمام جھوٹے اور مبالغہ آمیز مواد کو فوری طور پر ہٹا دیں۔ پہلی درخواست میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ یوٹیوب پر کچھ ویڈیوز نے بے بنیاد دعوے کیے ہیں کہ آرادھیا بچن اس دنیا میں نہیں رہیں۔ 20 اپریل 2023 کو دہلی ہائی کورٹ نے یوٹیوب کو سخت ہدایت جاری کی۔کہ انہوں نے فوری طور پر آرادھیا کی صحت سے متعلق تمام جعلی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر دیا، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ ہر بچے کو خواہ وہ مشہور شخصیت ہو یا عام فرد، اس کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ برتاؤ کرنے کا حق ہے۔ تاہم کچھ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے بعد آرادھیا نے دوبارہ درخواست دائر کی۔واضح رہے کہ آج عدالت میں عدالت نے کہا ہے کہ گوگل کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 مارچ 2025 تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں