عمران خان کے خط پر آرمی چیف کے ردعمل کا خیرمقدم کریں گے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر کسی بھی ردعمل کا خیر مقدم کریں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی جو امن و امان سے متعلق تھی، اس کے علاوہ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ایک اجلاس ہوا جو امن و امان کے حوالے سے تھا لیکن کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھا تھا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بنی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط بھیجا ہے۔ .انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے خط میں آرمی چیف سے پالیسیوں میں تبدیلی کی درخواست کی، خط میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی بھی بات کی تھی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے آج تک یہ خط پڑھا یا دیکھا، بانی پی ٹی آئی نے خط کے مندرجات خود پڑھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ان کے خط کے جواب کا خیر مقدم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں