بھارتی تسلط اور جبر کے خلاف کشمیریوں کی لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کے اعتراف میں آج ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تقریبات اور ریلیاں نکالی جائیں گی، اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی جائے گی، وفاقی وزرا، سول سوسائٹی، حریت رہنما اور دیگر شرکت کریں گے۔ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔صبح 10 بجے پورے ملک اور آزاد کشمیر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، شہر شہر جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پر آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا شکریہ ادا کرنے والے پوسٹرز آویزاں کیے گئے، جن پر وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم آزاد کشمیر کی تصاویر آویزاں ہیں۔گلگت بلتستان اسمبلی میں کشمیریوں کے حق میں متفقہ قرارداد منظوردوسری طرف گلگت بلتستان میں کشمیریوں کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، کشمیری عوام خود کی حمایت کا اعادہ کیا۔ قرارداد میں ہندوستانی حکومت کی طرف سے مقتدر جموں و کشمیر میں جاری مظالم کی ایک قرارداد، اقوام متحدہ سے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
جموں کشمیر تحریک حقِ خود ارادیت انٹرنیشنل نے برطانوی وزیراعظم کو یادداشت پیش کردی
ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے: ترجمان حماس خالد قدومی
سعودی عرب کا ٹرمپ کی پیشکش پر سخت جواب
امریکی صدر نے غزہ پر قبضے کا اعلان کردیا
اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا، آرمی چیف کا حیران کن بیان سامنےآگیا
لندن: ہائبرڈ ورکنگ کا تنازع، پولیس کے 300 ارکان کا ہڑتال کا اعلان
آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا: سیکیورٹی ذرائع
آرمی چیف کو بانیٔ پی ٹی آئی کے خط پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں: ملک احمد بھچر
انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 95 پیسے کا ہو گیا